ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہسپانوی علاقے کے قریب کشتی ڈوبنے سے کم از کم 20 تارکین وطن ہلاک

ہسپانوی علاقے کے قریب کشتی ڈوبنے سے کم از کم 20 تارکین وطن ہلاک

Tue, 06 Feb 2018 11:12:47    S.O. News Service

مراکش / برلن 5فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مراکش کی سرحد کے قریب ہسپانوی علاقے میلیلا کے ساحل کے نزدیک تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ شمالی افریقہ سے تعلق رکھنے والے یہ تارکین وطن اسپین پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ ہسپانوی تنظیم ’’پرو ایکٹیوا اوپن آرمز‘‘ کے اندازوں کے مطابق ڈوبنے والی کشتی پر 47 افراد سوار تھے۔ حکام کی طرف سے اتوار کے روز اس حادثے کا شکار ہو جانے والوں کی تلاش کا آپریشن جاری رکھا گیا۔


Share: